ہندو دیش بھکت ہے تو نیرو مودی اور وجئے مالیہ کون ہیں؟: ابو عاصم اعظمی کا موہن بھاگوت سے سوال
ممبئی: ممبئی سماجوادی پارٹی رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آرایس ایس سر براہ موہن بھاگوت کے ہندو دیش بھکت والے بیان پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندو دیش بھکت ہوتے ہیں ان کے خون میں دیش بھکتی ہوتی ہے اس طرح کے بیانات دے کر موہن بھاگوت جی آپ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ابوعاصم اعظمی نے موہن بھاگوت کو نصیحت کر تے ہوئے کہا کہ اشفاق اللہ خان رام پرساد بسمل اور بھگت سنگھ یہ کون تھے انہوں نے ملک کی آزادی کیلئے جنگ لڑی ہے اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب میں ہر کسی کا حصہ ہے اس میں ہندو اور مسلمان دونوں نے آزادی کی جنگ لڑی ہے آزادی کی لڑائی میں آج تک سرحدوں پر لڑنے والے اور اپنے وطن پر قربان ہونے والے محب وطن ہندو اور مسلمان دونوں ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ نیرو مودی، وجئے مالیہ بینک کا گھوٹالہ کر کے فرار ہوگئے کیا یہ دیش بھکت ہے اگر ہندو کے خون میں دیش بھکتی ہے تو کیا یہی دیش بھکتی چمن لال نائیر اور وکاس ٹیلوٹیا روشن دیو راجستھان کے نشانت اگر وال ناگپور کے مادھوری گپتا انڈیا ہائی کمیشن میں ملازم درو سکسینہ مدن لال یہ راجستھان کے ساکنان یہ کون ہے انہوں نے ملک سے غداری کی ہے یہ لوگ کون ہے یہ انسانی فطرت ہے کوئی بھی غداری وطن کر سکتا ہے یہ کہنا کہ ہندو دیش بھکت ہوتا ہے اور اس کے خون میں محب وطن اور دیش بھکتی ہے تو یہ لوگ اس کو غلط ثابت کرتے ہیں۔
اس قسم کی فرقہ پرستی سے ملک کو تقسیم کر نے کی کوشش نہ کی جائے اس کی میں ہر سطح پر مخالفت کرتا ہوں کیونکہ آج ملک میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن بھاگوت جی آپ نے بہت ہی اوچھی حرکت کر کے گھناؤنا بیان دیا ہے وہ اس ملک کی سالمیت کیلئے بہتر نہیں ہے بلکہ ملک کو تقسیم کرنے والا ہے۔