بسواکلیان: 3/جنوری کو ایس آئی او کی سٹی کانفرنس، طلباء نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
بسواکلیان: یکم جنوری (پی آر) نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل دور میں نوجوان اپنا مقصدِ حیات فراموش کر چکے ہیں۔ فلمی گانوں میں مگن مگر قرآن کی تلاوت سے دور، تعلیمی میدان میں پیچھے ، بے مقصد زندگی ، بڑوں کا ادب، چھوٹوں سے شفقت کی کمی غرض اس جیسی کئی ایک چیزیں آج کے نوجوان میں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
طلبہ اور نوجوانان ملت کو مقصد حیات کی یاد دہانی، مسلمان ہونے کے ناطے ان پر عائد ہونیوالی زمہ داریوں کی یاد دہانی کےلئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے ایک روزہ عظیم الشان سٹی کانفرنس بعنوان پھر تم کدھر جارہے ہو؟ 3/جنوری بروز اتوار کو صبح 10:30 بجے سے بھوسگے گارڑن فنکشن ہال نزد قلعہ بسواکلیان میں منعقد ہورہی ہے۔ جس سے حیدرآباد کے مشہور و معروف مقرر جناب حافظ محمد فائز الدین صاحب خطاب فرمائیں گے ۔ صدر مقامی برادر شیخ مدثر نے طلبا و نوجوانوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی گذارش کی ہے۔