ادرک کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ سے کسان بدحال، حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ
ہمناآباد: 9/جون (ایس آر) ملک میں آج جہاں پر ہرچیز کی قیمتیں ہرد ن بڑھ رہی ہیں جس کی وجہہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے مگر ایسے وقت میں ہر گھر میں لازمی طور پر استعمال ہونی والی شئے ادرک جس کی قیمت میں بھاری گراوٹ آگئی ہے۔ کبھی ایک وقت میں ہول سیل مارکیٹ میں 60 تا 70 روپے ٹھوک بھاؤ سے فروخت ہونی والی ادرک آج کے وقت میں 5 روپے تا 15 روپے ٹھوک بھاؤ سے فروخت ہو رہی ہے۔ قیمت کم ہونے کے باوجودخریداروں کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔
ہمناآباد میں ادرک کے ہول سیل تاجر محمد منظور باغبان نے تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کے پچھلے 2 سالوں سے ادرک کی بھرپور فصل ہوئی ہے جس کے باعث ضرورت سے بہت زیادہ ادرک مارکیٹ سے میں فروخت کے لئے آنے لگی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث کھیت سے ہول سیل مارکیٹ تک لانے کا جتنا خرچ آرہا ہے ایک کسان کو اُتنی آمدنی فروخت کرنے سے بھی نہیں ہو رہی ہے۔
ہمناآباد کی مارکیٹ سے دوسری ریاستوں جیسے حیدرآباد، اُڈیسہ،اور دیگر مقامات کو لاری کے ذریعہ ادرک سربراہ کی جارہی مگر کئی دنوں تک لاری خالی نہیں ہو رہی جس کے باعث دوسری ریاستوں کو بھی سربراہ نہیں کی جا رہی ہے۔
مذکورہ تمام حالات کی وجہہ سے ادرک کے کاشتکار بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جس طرح دوسری فصلیں خراب ہونے پر حکومت کی جانب سے کسانوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے اسی طرز پر ادرک کے کاشتکاروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کوبھی مالی امداد پہنچائی جائے۔