الحاج سردار خان عیدگاہ کمیٹی بسواکلیان کے صدر منتخب
بسواکلیان: یکم جنوری (ایم آئی) عید گاہ کمیٹی کے ترجمان میر اقبال علی کے بموجب انتظامی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں کثرت رائے سے الحاج سردار خان صاحب کو بحیثیت صدر، عید گاہ بسواکلیان منتخب کیا گیا۔ اسی طرح جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سکریٹری اور جناب امیر سیٹھ لکڑی مشین، نائب صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ انشاء اللہ باہمی تعاون اور مشاورت سے بہتر سے بہتر خدمات کی انجام دہی کی کوشش کرونگا اور آئیندہ عید الفطر تک عید گاہ کی تعمیر نو کا کام بھی مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔