اوقافی جائدادوں کا تحفظ کیا جائے، غیر متعلقہ لوگوں کے قبضہ سے اوقافی املاک حاصل کریں
بسواکلیان: یکم جنوری (کے ایس) الحاج میر احمد صابر علی غلام محی الدین جو بسواکلیان کے مشہور و معروف عوامی خدمت گار ہیں۔ بسواکلیان کے تمام اوقافی جائدادوں سے انہوں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے بتایا کہ بسواکلیان میں اوقافی جائدادوں کا غلط استعمال کیا جارہاہے،جس سے اوقافی املاک کو نقصان ہورہا ہے۔اسکے تحفظ کے لئے اوقافی عہدے داروں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ وہ بسواکلیان کے جملہ اوقافی املاک کا سروے اور غیر متعلقہ قابضین سے قبضہ حاصل کرکہ اسکا تحفظ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک عرصہ سے بسواکلیان میں اوقافی املاک پر تعمیری انجام دے کر اُسکو رہایت گاہ بنا رہے ہیں یا تو تجارتی مرکز میں تبدیل کررہے ہیں،جس سے وقف کا مقصد عین زائل ہورہا ہے۔