عبدالقیوم چابکسوار کا انتقال پُر ملال
بسواکلیان: 29/دسمبر (کے ایس) الحاج عبد القیوم چابکسوار صاحب ولد عبد الرزاق صاحب آئیل مرچنٹ بعمر 60سال 28ڈسمبر رات 12:30بجے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔مرحوم مخلص اور وضع دار،نیک سیرت،عوامی ہمدردی کے مسائل کو حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔محلے کے عوام سے بہت مخلصانہ انداز میں پیش آیا کرتے تھے،بے لوث خدمت گار انسان تھے۔ان کے اچانک انتقال سے دوست احباب،اہلیانِ محلہ میں صدمہ کے احساس پایا جارہا ہے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیاء کے علاوہ دو لڑکے اور چار لڑکیا ں ہیں۔نمازِجنازہ مدینہ مسجد میں درجنوں،سواگروں نے بدیدِنم ادا کی گئی۔بعد ازاں درگاہ حضرات راجہ باگ سوار احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔
جناب خواجہ معین الدین چابکسوار،سمیع الدین بھوسگے،ذوالفقار احمد چابکسوار،وسیع الدین پہلوان وغیرہ نے انکے اچانک انتقال پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اللہ سے جنت الفردوس میں انہیں اعلیٰ مقام عطا کرنے اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔