تازہ خبریںخبریںعالمی

ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے کسی بھی امکان سے کردیاانکار

ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے کسی بھی امکان سے انکار کردیا ہے۔اقوام متحدہ میں، ایرانی مشن نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔ بیان کے مطابق، ایران نے ان تمام قیاس آرائیوں سے سرے سے مسترد کرتا ہے جس کے مطابق اگر امریکہ مستقبل میں خلیجی ممالک کومیزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کردیتا ہے تو پھر ایران اپنے میزائل پروگراموں پر بات چیت شروع کرسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ’’ ایران کے میزائلوں اور اس کے میزائل پروگرام پر کسی بھی ملک کے ساتھ کسی صورت حال میں کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ عمان کی خلیج میں آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل کے ٹینکروں الٹیئر اور کوکوکا کرجیس میں دھماکہ کا واقعہ اور ایران کے خفیہ ڈرون طیارہ کو مار گرانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ہے ۔

گزشتہ ہفتے ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ہتھیار معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد کو پار کرلیا تھا۔ایران نے 3.67 فیصد کی مقررہ حد سے تجاوز کرکے اپنا یورینیم کی افزودگی میں 4.5 فیصد اضافہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی ای ای اے) نے اس کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!