ضلع بیدر سے

سید عارف حُسینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہمناآباد: 29/دسمبر (ایس آر) سید عارف حُسینی صاحب المعروف عارف باباکے اچانک سانحہ ارتحال پرحضرت سید شاہ پاشاہ حُسینی قادری چشتی بخاری سجادہ نشین و متولی آستانہ بخاریہ ہمناآباد نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے مرحوم اپنی سادگی اور بے لوث عوامی خدمات کی وجہہ سے سماج کے ہرطبقہ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے انکے اچانک دنیا سے پردہ فرماجانے کے بعدملت اسلامیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کی نیکیوں کو حضور اکرمﷺ اور تمام بزرگان دین کے صدقہ طفیل میں شرف قبولیت بخشے اور مرحوم کوکو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطاء کرے اور انکے وارثین کو صبر جمیل کی توفیق دے اور انکا بہتر نعم البدل عطاء فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!