سید نورلاسلام اور سید الیاس مہدی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ایکزیکٹیو ممبر نامزد
ہمناآباد: 22/دسمبر (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اقلیتی مورچہ کی جانب سے پارٹی کے ورکرس کو عہدوں پر فائز کیا جا رہا ہے اسی ضمن میں بیدر ضلع سے ریاستی اقلیتی مورچہ کے ایکزیکٹیوممبر کی حیثیت سے سید نورلاسلام چٹگوپہ اور سید الیاس مہدی کو نامزد کیا گیا ہے۔اسی پُر مسرت موقع پرہمناآباد تعلقہ اقلیتی مورچہ کے صدر محمد اسماعیل لاٹھوڑی کی جانب سے انکی گُلپوشی کرتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پرمحمد تحسین احمد ناگوری سابق صدر اقلیتی مورچہ،محمد اسد پٹیل ضلعی نائب صدر اقلیتی مورچہ،محمد حُسین پانی بیس موجود تھے۔