بسواکلیان تعلقہ میں 31گرام پنچایتوں کی 578نشستوں کے لئے ہوئی آج ووٹنگ
بسواکلیان: 22/دسمبر (کے ایس) بسواکلیان تعلقہ کے 31گرام پنچایتوں کے 578نشستوں پر 22/ڈسمبر بروز منگل صبح 7بجے تا شام 5بجے انتخابات ہوئے۔ جبکہ 33نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آچکا ہے۔تعلقہ بسواکلیان کے ہنمنت واڑی دیہات میں کسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔اسی طرح 544نشستوں کے لئے انتخابات ہورہے ہیں جس کے لئے 1671اُمیدوار کے قسمت کے فیصلے ڈبوں میں بند ہیں۔75حساس اور 22انتہائی حساس بوتھ ہیں۔جملہ بوتھس کی تعداد 229بتائی جارہی ہے۔انتخابات 5بجے اختتام عمل میں آیا اور پولیس کی نگرانی میں ُمہربن کرکے دیا گیا۔ ووٹنگ فیصد65تا70ہوئی۔ انتخابی عمل پُر امن طور اختتام پذیر ہوا، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔