تازہ خبریں

پی ایم مودی اچانک پہنچے گرودوارہ رقاب گنج، سکھ گرووٴں کو پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح گرودوارہ رقاب گنج جاکر سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کو ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر مودی اچانک صبح کے وقت گردوارہ رقاب گنج پہنچے اور سکھ گرووں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتھا ٹیکا۔ انہوں نے گرو تیغ بہادر کو ان کی قربانیوں کے لئے یاد کیا۔

جس وقت وزیر اعظم گرودوارے پہنچے تھے، سڑکوں پر پولیس کا کوئی بندوبست نہیں تھا اور عام لوگوں کی سہولت کے پیش نظر بیریکیڈز بھی نہیں لگائے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!