تازہ خبریں

الٹی میٹم کا وقت ختم ہوا، کسانوں نے اب ریلوے ٹریک بلاک کرنے کا کیا اعلان

کسان لیڈر بوٹا سنگھ نے تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نے پی ایم مودی کو 10 دسمبر تک زرعی قوانین ختم کرنے کے لیے وقت دیا تھا۔ ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ہیں، اب ہم ریلوے ٹریک جام کریں گے۔‘‘

وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر زراعت کے بیانات میں تضاد ہے: کسان لیڈران

کسان لیڈران وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر تومر کے بیانات میں تضاد سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ کسان لیڈر بوٹا سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈروں اور ہمارے وزراء کو کہنا چاہوں گا کہ متحد ہو جائیے۔ پی ایم کچھ بول رہے ہیں، وزیر داخلہ کچھ بول رہے ہیں، و وزیر زراعت کچھ اور بول رہے ہیں۔ گزارش ہے کہ ہم متحد ہیں اور ہماری منتخب حکومت کو بھی متحد ہو کر کسانوں کے حق میں فیصلہ لینا چاہیے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!