تازہ خبریں

وزیراعظم مودی نے رکھا پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے بھومی پوجن بھی کیا۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت سال 2022 تک تیار ہوگی اور اس میں تمام جدید سہولیات موجود رہیں گی۔ تقریب کے دوران امت شاہ، راج ناتھ سنگھ کے علاوہ متعدد مرکزی وزرا موجود رہے۔

تقریب میں صنعت کار رتن ٹاٹا کے علاوہ غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔ سنگ بنیاد تقریب کے دوران ایک بین المذاہب دعا کی گئی۔ دعا میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین بدھ مت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

’آج کا دن تاریخی ہے‘ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد پی ایم مودی کا بیان

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نریدر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریکی اور یہ سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب ہندوستانی خیالات کے ساتھ نئی پارلیمنٹ تعمیر ہونے جا رہی ہے، ہم سب ملک کے باشندگان اسے تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جب 75 واں یوم آزادی منائے گا تو یہ عمارت ہماری حوصلہ افزائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!