اُردو اخبار خریدیں اور اُردو کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو حوصلہ دیں: خلیل احمد گوبرے
بسواکلیان: 7/دسمبر (ایم این) خلیل احمد گوبرے سماجی رہنما بسوا کلیان نے صحافتی بیان دیتے ہوئے کہا اُردو کی خدمت کرنے والے افراد, صحافی, کالم نگار, افسانہ نگار, قارئین اُردو اخبار, اُردو سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُردو اخبارات رسائل, کتابیں, خریدنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ سماجی رہنماء, بسوا کلیان نے صحافتی بیان دیتے ہوئے کہا اُردو سے تعلیم حاصل کرنا,اور اُردو کتابیں اخبارات خرید کر پڑھنا اور دوسروں کو اس بات کی طرف توجہ دلانا۔ آج کے بگڑتے ہوئے حالات میں بہت ضروری ہے۔ اخبارات اور اُردو نیوز چینل کو خاص طور سے تعلیمی اداروں, کاروباری اداروں اور کارپوریٹ لوگ اشتہارات دے کر تعاون کریں۔
قوم و ملک کے عروج و ترقی کے لئے اور نوجوان نسل کو ترقی پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے۔ بھائی چارہ کا ماحول فروغ دیا جائےگا آزادی سے قبل ملک آزاد کرانے میں اُردو اخبارات کا بہت ہی اہم کردار رہا ہے۔ معاشرے میں تہذیب و تمدن باقی رکھنا ہے تو اُردو کے تاریخی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ انھوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اُردو اخبارات خرید کر پڑھنا شروع کریں۔ قوم و ملک اور سماج کی ترقی ہوگی۔ معاشرے میں اچھی سونچ کے ساتھ تہذیب و تمدن پیدا ہوگا۔اردو تعلیم حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین و اساتذہ کو چاہئے کہ اُردو کی ترقی میں اپنا من ,دھن, صلاحیت لگائیں۔ معاشرے کی اصلاح کی جاتی ہے اُردو اخبارات رسائل خرید کر پڑھنا شروع کریں اور اپنے بچوں کے ساتھ دوست احباب کو بھی اس کی طرف قریب لائیں۔۔