ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں شادی و ولیمہ مسنونہ تقریب

بسواکلیان: 7/دسمبر (کے ایس) جناب تاج الدین نواز بھائی مرحوم ممتاز سیاست داں کے پوترے معین الدین نواز بھائی کے زیرِ سرپرستی محمد مختار نواز بھائی کے فرزند،زُبیر احمد نواز بھائی زیڈ نیوز چینل بسواکلیان کے برادر محمد رفیع الدین کی شادی حُمیرہ(B.Sc MBA) دُختر جناب محمد صادق علی صاحب بھولے کی شادی آج بعد نماز عصر مسجد دھارہ گیری میں بخوبی انجام پائی۔خطبہ نکاح جناب حافظ عبد السلام صاحب خطیب و امام مسجد دھارہ گیری نے پڑھائی۔

بعد ازاں تقریب ولیمہ ڈیسینٹ فنکشن ہال کھن کا جھنڈہ میں طعام و ولیمہ کا انتظام کیا گیا جسمیں بسواکلیان کے ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن میں ایم جی مولے سابقہ رُکن اسمبلی،آنند دیوپا کانگریس آئی لیڈر،شبیر پاشاہ جنتادل ایس لیڈر،میر وارث علی سابقہ بی ڈے اے چیرمین،میر تحسین علی اسٹیٹ رُکن وقف بورڈ ممبر،سنجے سنگھ ہزاری،قیام الدین ایڈوکیٹ،میر جہانگیر علی ایڈوکیٹ،سینئر صحافی خواجہ سرتاج الدین،ناگپا ننے،معین الدین (کلیف)،الحاج قمر الزماء بدر الزماء،معیز الزماء،معیز انصاری،امانت علی ایڈوکیٹ،مرزا قاسم بیگ کانگریس آئی لیڈر،محمد رفیع نٹور،مخدوم محی الدین صدر بیت المال،ساجد منیار،ذاکر منیار،ماجد منیار،اراکینِ بلدیہ،اور دیگر شخصیتوں کی کثیر تعد موجود تھی اورنئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!