آدھار ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس: ڈاٹا کے غلط استعمال پر 1کروڑ کاجرمانہ!
نئی دہلی: پرائیویٹ ڈاٹا کے عام ہوجانے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات سے آراستہ اور اس کے غلط استعمال پر جیل اور ایک کروڑ روپیے کے جرمانے کے التزام والا ’ آدھار ترمیمی بل 2019‘ لوک سبھا نے صوتی آواز سے پاس کر دیا۔
قانون، انصاف، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے جمعرات کو بل پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ آدھار کے ڈاٹاکا استعمال پوری طرح سے محفوظ کیا گیا ہے اور اس بابت اراکین پارلیمنٹ کی تشویش بے بنیاد ہے۔ آدھار کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں بل کو سکیورٹی کے خصوصی اور تمام ضروری اقدامات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
پرساد نے کہا کہ آدھار کے استعمال کو بے حد محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس کے ڈاٹا کو عام کرنے پر جیل اور دس ہزار روپیے کی سزا کا التزام ہے اور غلط استعمال کرنے کی صورتحال میں جیل اور ایک کروڑ روپیے کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔