بسواکلیان میں آج سے 3روزہ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز
بسواکلیان: 7/دسمبر (کے ایس) نوجوانوں میں صحت اور بُری عادتوں سے بچانے کے لئے ذہنی صحت و نشونما کے پیشِ ڈاکٹر قمر الزماء صاحب نے تین روزہ ٹورنمنٹ کا انعقاد آج 6:30 بجے اے پی ایم سی گراؤنڈ لال تالاب قریب بس ڈپو میں افتتاح عمل میں آیا۔ اس ٹورنمنٹ کے مینیجمنٹ محمد سُہیل علی اور محمد سرفراز بُخاری ہیں۔ پہلا انعام 15000روپئے بیسٹ میان آف دی میچ ڈاکٹر قمر الزماء کی جانب سے دیا جائیگا۔ دوسرا انعام 11000ڈاکٹر زین الدین نیلنگیکر کی جانب سے دیا جائیگا۔ بسواکلیان تعلقہ کے مختلف موضعات سے کرکٹ ٹیم میں حصہ لے سکتے ہیں جو تعلقہ لیول پر منعقد کیا جارہاہے۔