مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کااجلاس اختتام پذیر
دہلی7اپریل،( پریس ریلیز )مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے اراکین اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
امیر نے اپنے خطاب میں دعوت وتبلیغ، تعلیم وتزکیہ ،تقوی و للہیت ،اتحاد واتفاق ،خیرسگالی، قومی یکجہتی ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسان دوستی اور اسلام کی تعلیمات کو برادران وطن تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور دہشت گردی وداعش کی کڑے لفظوں میں مذمت کی ۔
اس اجلاس میں مرکزی جمعیت کے ناظم عمومی مولانامحمد ہارون سنابلی نے کار کردگی رپورٹ پیش کی جس کی توثیق کی گئی اورناظم مالیات الحاج وکیل پرویز نے حسابات پیش کیے جس پر ہاؤس نے اطمینان وخوشی کا اظہار کیا۔