ماہرِ تعلیم کے ایم عارف الدین حیدرآباد کے انتقال پر ڈاکٹرعبدالقدیر بیدر کا اِظہارِ تعزیت
بیدر: 7/ڈسمبر(اے ایس ایم) ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے ماہرِ تعلیم جہد کار جناب کے ایم عارف الدین کا انتقال ملت کیلئے بڑا نقصان و المیہ ہے۔ انھو ں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جناب کے ایم عارف الدین کی تعلیمی‘ سماجی معاشرتی‘دینی و ملی سرگرمیاں لائق تعریف و ستائش رہیں۔انھو ں نے اپنے تعلیمی اداروں سے قوم کے نو نہالوں کو تعلیم سے آراستہ کیا‘اُمت ِ مسلمہ کیلئے وہ ایک عظیم نعمت سے کم نہیں تھے۔ انھوں نے قوم کی پسماندگی کو دو رکرنے کی کوشش میں بہت بڑا کردار ادا کیا تھا۔ساتھ ہی ساتھ انھوں نے ہر موڑ پر ملت کی فلاح و بہبود کیلئے فکر مند رہتے تھے۔ان کی دینی و ملی اور تعلیمی خدمات مسلم ہے ان شعبوں میں ان کی خدمات بھی بے پایاں ہیں مگر ملت میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے جو احسان انھو ں نے علم و تعلیم کے فروغ کے ذریعے کیا وہ زندہ جاوید رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ جب میں شاہین ادارہ جات بیدر کے قیام کیلئے جناب کے ایم عارف الدین سے ملاقات کی تو انھوں ہماری بھر پور حوصلہ افزائی کی۔ ہمیشہ شاہین ادارہ جات کے تعلیمی سفر میں ایک بہترین مشیر و رہنمارہے۔شاہین ادارہ جات کی تعلیمی ترقی سے وہ بہت خوشی و مسرت کا اِظہار کرتے تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کیلئے جناب کے ایم عارف الدین کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔جناب کے ایم عارف الدین صاحب حیدرآباد کے نامپلی میں مدینہ پبلک اسکول کے بانی تھے جسے بع دمیں اس شہ رکے ایک تعلیمی مرکز میں تبدیل کردیا تھا۔ اور خاص کر لڑکیوں کی تعلیم کیلئے فکرمند تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ کے ایم عارف الدین نے کچھ دنوں تک صحافتی میدان میں اُردو روزنامہ ”ہمارا عوام“ کے ذریعے بھی نمایاں خدمات انجام دیں تھیں۔اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھی ں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کر ے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)