ضلع بیدر سے

کلورروڈ تا کھٹلی سڑک کے تعمیری کام سست رفتاری کا شکار، راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

سنگین لاپرواہی کا ذمہ دار کون؟

ہمناآباد: 7/دسمبر (ایس آر) کلور روڈ تا کھٹلی سڑک کے تعمیری کا م سست رفتاری کا شکار ہوا ہے جسکی وجہہ سے اس راستہ پر سے گذرنے والے مسافرین اور یہاں پر بسنے والے مکینوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔اس سڑک کو نگر اُوتھان فیس تھری اسکیم کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جسکے لئیے 52لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اسکے تعمیری کا موں کا سنگ بنیاد راج شیکھر پاٹل نے 15آکٹوبر 2019کو رکھا تھامگر ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت جانے کے باوجود اس سڑک کا کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے۔ جس وقت اس سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اُس وقت یہاں سے گذرنے والے مسافرین اور مکینوں کو اس بات کی اُمید تھی کے جلد از جلد سڑک کی تعمیر ہونے سے انکو راحت نصیب ہوگی مگر ایسا نہیں ہونے کی وجہہ سے یہاں کی عوام مایوس نظر آرہی ہے۔

جس گتہ دار نے اس سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے اُس نے ابھی تک تعمیری کام کو کیوں مکمل نہیں کیا ہے اس بات کا جائزہ لینے کی سخت ضرورت ہے بلدی عہدیداران کو،گتہ دار کی جانب سے ایسی سنگین لاپرواہی برتی جارہی ہے مگر بلدی عہدیداران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا بھی یہ فرض بنتا ہیکہ وہ بلدی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے اس سڑک کے کی تعمیر ی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرتے ہوئے یہاں کے مکینوں اور مسافرین کو راحت پہچانے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!