جرائم و حادثات

یوگی راج میں جنگل راج: بریلی میں ہوا خاتون پولس انسپکٹر کا سرکچل کرقتل

بریلی: یو گی آدتیہ ناتھ کے دوو اقتدار کے دوران اتر پردیش میں جرائم پیشہ اتنے بے خوف ہو چکے ہیں کہ اب پولس والے بھی محفوظ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بریلی کا ہے جہاں ایک خاتون داروغہ کا ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ہی بے رحمی سے سر کچل کر قتل کر دیا گیا۔ پولس ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ انٹیلی جنس (ایل آئی یو) میں تعینات خاتون پولس سب انسپکٹر رینا کماری (42) کی لاش منگل کو دیر رات ٹرانزٹ ہاسٹل میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ملی۔ یہ قتل سر پر کسی بھاری چیز سے حملہ کرکے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول ہرینا ضلع امروہہ کی رہنے والی تھی۔ قتل کے اسباب واضح نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رینا کا کئی سال پہلے طلاق ہو گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا ایک بیٹا ہے جو دسویں کلاس میں پڑھتا ہے، جسے انہوں نے دو تین دن پہلے دہلی بھیج دیا تھا۔

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ موقع پر پہنچے ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ گزشتہ ڈھائی سال سے پولس لائن میں موجود سرکاری رہائش گاہ میں رہ رہی تھیں۔ ان کا موبائل غائب ہے۔ پولس ہر زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!