ہمناآباد بلدیہ میں صدر اور نائب صدر کے چیمبرس کا راج شیکھر پاٹل کے ہاتھوں افتتاح
ہمناآباد: 7/ڈسمبر(ایس آر) ہمناآباد میں صدربلدیہ کستور بائی اور نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی کے چیمبرس کا افتتاح رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ صدر بلدیہ اور نائب صدر بلدیہ نے راج شیکھر پاٹل کی شالپوشی وگُلپوشی فرمائی،اس موقع پر رکن اسمبلی نے کانگریس پارٹی کے تمام منتخب آراکین بلدیہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کے سبھی ملکر ہمناآباد کی ترقی کے لئیے کام کریں یہاں کی عوام نے کانگریس پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے بلدیہ کا اقتدار سونپا ہے،راج شیکھر پاٹل نے آراکین بلدیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کے اگر کوئی کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا تو اسکو فوری طور پر برخواست کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندرشیکھر پاٹل، صدربلدیہ کستور بائی، نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی،محمد افسر میاں،محمد مکرم جاہ،سید عبدالباسط عمر،محمد خالد،سید ظفر اسلم،الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں،محمد پاشاہ،چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی،محمد جاوید بلدیہ اکاؤنٹینٹ، انیل پلری، کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔