محمد عارف الدین مجاہد کو بیسٹ ہیلتھ سروس ایوارڈ
بیدر: 5/ڈسمبر(اے ایس ایم) ڈاکٹر محمد عارف الدین مجاہد کو بہترین خدمات انجام دینے پر بیسٹ ہیلتھ سروس ایوارڈ2020 منسٹری آف کارپوریٹ آفیئرس گورنمنٹ آف انڈیاE7 اُردو نیوزومیڈیا کی جانب سے جناب محمد الیاس احمد اور سینئر اینکرسید مجیب احمد کے دست مبارک سے دیاگیا۔اور زبردست شال و گُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور توصیفی سند عطاء کی گئی۔واضح رہے کہ جناب محمد عارف الدین مجاہدقلب، کینسر،گردے میں کنکر،برین ٹیومر،رگوں کی بیماریوں میں مبتلامریضوں کو رضاکارانہ طور پر ماہرین صحت سے روجوع کرواکر اُنکا حکومتی سطح پر مختلف اسکیمات کے تحت علاج کرواتے ہیں۔جناب عارف الدین نے E7 اُردو نیوز کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا۔