ضلع بیدر سے

آپسی اختلافات پر صبر اور ایک دوسرے کو برداشت کریں: حافظ میر فرخندہ علی

موجودہ دور مسلمانوں کے لیے آزمائشوں کا دور ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائش میں مبتلا کر کے آزماتا ہے: امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان

بسواکلیان: 4/دسمبر (ایم این) حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو آپس میں مل جل کر رہنے اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور مسلمانوں کے لیے آزمائشوں کا دور ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائش میں مبتلا کر کے آزماتا ہے۔ ہمت ہارنے کی بجائے آپسی اختلافات پر صبر کریں، ایک دوسرے کو برداشت کریں اور خاص طور سے علماء و فقہاء اور دانشورانِ ملت سے پُرخلوص مودبانہ گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے اخلاق کو سنوارتے ہوئے اسلام کی عملی دعوت پیش کریں۔ متحد رہنے کے لئے ملّت اسلامیہ کا تقاضہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!