علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

مطالعہ فرد کے فکری ونظریاتی ارتقاء اورعمل کے میدان میں اساسی کردار ادا کرتاہے: محمد عبداللہ جاوید

فرد کا عمل حصول علم کےنتیجہ خیز ہونے کا ثبوت- جماعت ااسلامی ہند رائچور کی”ساتھیوں کی تلاش” مہم کے افتتاحی اجلاس محمد عبداللہ جاوید صاحب کا خطاب

رائچور: 5/دسمبر (پریس ریلیز) مطالعہ فرد کے فکری ونظریاتی ارتقاء کےساتھ سااتھ عمل کے میدان میں اساسی کردار ادا کرتاہے- مطالعہ کے باعث فرد کی شخصیت وکردار میں ارتقاء کا ثبوت اس کو درپیش حالات میں اسکے طرزعمل سے ملتا ہے اور یہی اصول ایک منظم اجتماعیت کیلئے بھی کسوٹی کی حیثیت رکھتا ہے. ان خیالات کا اظہار جناب محمد عبداللہ جاوید نے جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی 15 روزہ ریاست گیر مہم “ساتھیوں کی تلاش” کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محترمہ شمیم النساء صاحبہ ناظمہ شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند رائچور اسلامی اجتماعیت کی اہمیت اور اصول کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ اجتماعیت محض افراد کا جمع ہونا نہیں ہے. بلکہ افراد کا بحیثیت جماعت اپنے آپ کو منظم جماعت  کی شکل اختیار کرنا ہوتاہے. جو اپنے تحریکی نصب العین کے حصول کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیتے ہیں اور مخلصانہ جدوحہد میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں. بعد ازاں رکن جماعت اسلامی ہند، رائچور جناب محمد شمیم الدین حیدر صاحب نے جماعت اسلامی ہند کے دستور کی بعض اہم دفعات کی تشریح کی.

امیر مقامی رائچور جناب محمد عاصم الدین اختر نے  مہم کا تعارف پیش کیا. افتتاحی کلمات معاون امیر مقامی  جناب محمد نور جاوید منیار نے پیش کیا اور نظامت کے فرائض رکن جماعت اسلامی ہند رائچور جناب محمد شاہد صاحب نے ادا کی۔ یہ تفصیلات محمد اعجازعلی ناظم شعبہٴ نشر واشاعت، جماعت اسلامی ہند، رائچور نے بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!