ہمناآباد: ترکاری کا ہفتہ واری بازار کو دوبارہ شروع کرنے اہلیان شہر کا راج شیکھر پاٹل سے مطالبہ
ہمناآباد: 3/ دسمبر (ایس آر) ہمناآباد میں ترکاری فروشوں کے لئیے ہفتہ میں دو دن اتوار اور چہارشنبہ کو ہفتہ واری بازار لگتا ہے مگر کرونا بیماری اور لاک ڈاؤن کے درمیان ہمناآباد انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ واری بازار کو بند کیا گیا ہے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں مگر نو ماہ کا طویل وقفہ بیت جانے کے باوجود ہفتہ واری بازار کو دوبارہ شروع نہیں کیا گیا ہے، جسکی وجہہ سے ہر اتواراور چہارشنبہ کوہمناآباد کے آمیبڈکر چوک تا سردار پٹیل چوک تک ترکاری فروش اور ٹھیلہ بنڈی والے دوکانوں کے سامنے اپنی دوکان قائم کر رہے ہیں اور دوکانداروں کا راستہ بندکرنے لگے ہیں جسکے باعث دوکانداروں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں،ترکاری فروشوں اورٹھیلہ بنڈی والوں سے دوکانداروں کی بحث اور لڑائی ہونا عام بات ہوچکی ہے۔
ترکاری فروش بلکل سڑک پر اپنی دوکان جما رہے ہیں جسکی وجہہ سے اس مصروف ترین سڑک پر ہر ہفتہ واری بازار کے دن ٹرافک جام ہونا عام بات ہوگئی ہے۔ہمناآباد بلدی عملہ کی لاپرواہی کہیں یا مجرمانہ خاموشی کہیں یہاں کی عوام کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے،ہمناآباد بلدیہ کو صرف اپنی آمدنی بڑھانے کی فکر ہے ہر ہفتہ واری بازار سے ٹیکس وصولی کرنے کا گتہ لاکھوں روپیوں میں ہراج ہوتا ہے اسکے باوجود ان ترکاری فروشوں کے اس سنگین مسلۂ کو حل نہیں کیا جاتا ہے۔واضح ہو کے جس وقت بیدرضلع کے ڈپٹی کمشنر ہرش گُپتا تھے اُس وقت اُنہوں نے آمبیڈکر چوک پر سرکاری گوداموں کی کھلی جگہہ پر ترکاری مارکیٹ قائم کرنے کی بات کہی تھی مگر انکے تبادلہ کے بعد یہ مسلۂ برفدان کی نظر ہو گیا ہے۔
اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا بھی فرض بنتا ہیکہ وہ سرکاری گوداموں کی کھلی جگہہ پر ایک عصری ترکاری مارکیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا کراسکو عملی جامہ پہنائیں تو اس سنگین مسلۂ کاحل نکل سکتا ہے، اسکے علاوہ کلیان کرناٹک ڈیولپ مینٹ بور ڈ سے مالی امداد منظور کرواتے ہوئے ہمناآباد کے لئیے مرغی،بکرا،اورگائے کے گوشت کی دوکانوں کو منتقل کرتے ہوئے ایک الگ مٹن مارکٹ قائم کی جائے تو بہتر ہو گا،اس اقدام سے کئی بیروزگار لوگ روزگار سے جڑجائیں گیں اور ہمناآباد کے لوگوں کو ایک ہی جگہہ پر تمام بنیادی چیزیں میسر ہونگی۔مذکورہ تمام سنگین مسائل پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی خصوصی توجہ ناگزیر ہوچکی ہے۔