ما ب لنچنگ اور نفرت انگیز حملوں کے خلاف یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نے جاری کیا ٹال فری نمبر
نئی دہلی: 15جولائی.ملک میں ماب لیچنگ، نفرت انگیز اور تشدد پر مبنی حملوں کے خلاف اور اس سے بچاؤ کے لئے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نے ایک ٹال فری نمبر جاری کیا ہے۔ یہ نمبر 60000-3133-1800 آج یہاں پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکیلوں،صحافیوں، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کی موجودگی میں جاری کیاگیا۔
اس ہیلپ لائن نمبر کے بارے میں بتاتے ہوئے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے ندیم خاں نے کہا کہ بھیڑ کے حملوں،ماب لیچنگ اور نفرت پر مبنی حملوں کے پیش نظر ہم ایک ٹال فری نمبر شروع کر رہے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن نمبر اس طرح کے واقعات کے متاثرین کا موقف معلوم کرنے اور انہیں عدالتوں میں انصاف دلانے کے لیے شروع کیا جارہا ہے۔