ممتاز تاجر جناب عبدالغفار منہلی کا انتقال پُر ملال
بیدر: 3/دسمبر (اے ایس ایم) منہلی کے ممتاز و معروف تاجر جناب محمد عبدالغفار صاحب کا بعمر75سال انتقال پُر ملال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامعہ مسجد منہلی میں مرحوم کے فرزند حافظ محمد جاوید احمد نظامی امام و خطیب موتی مسجد (کالی مسجد) بیدر کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان منہلی میں عمل میں آئی۔جلوس اور نماز جنازہ میں علمائے دین،مشائخین،تاجرین،دینی ملی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔قبل ازوقت نماز ظہر جناب ڈاکٹر این۔اے قادری منہلی نے ماں باپ ایک قیمتی اثاثہ اَولاد پر انکی خدمت فرض عنوان پر ُمغزخطاب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔
مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی،مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی،مولانا مجیب الرحمٰن نظامی، محمد منصور احمد خان ایڈوکیٹ،الحاج ایازالحق قائد صفا ء بیت المال، محمد احتشام الحق، محمد شکیل میکانک، حافظ محمد عبدالصمد منہلی، محمد نثارموظف سب رجسٹراربیدر نے مرحوم کی قیام گاہ پہونچکر آخری دیدار کرتے ہوئے ورثا کو پُرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی۔فاتحہ سیوم آج 3ڈسمبر بروزجمعرات بعد نماز فجر مقرر ہیں۔پسماندگان میں 8 فرزندان اور 2دختران شامل ہیں نے شرکت فاتحہ و دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔