حکومت کرناٹک ہر قیمت پر ’لو جہاد‘ پر روک لگائے گی: وزیر آر اشوک
اتر پردیش کی یوگی حکومت کی طرف سے لائے گئے مبینہ لو جہاد سے متعلق قانون کے بعد کرناٹک کے وزیر آر اشوک نے بھی لو جہاد پر قانون لانے کا اعادہ کیا ہے۔
آر اشوک نے کہا، ’’حکومت کرناٹک کسی بھی قیمت پر لو جہاد پر روک لگائے گی۔ ہم اس میں ملوث تمام لوگوں کو جیل میں بھیجیں گے۔ انہیں سینٹرل جیل میں قید کیا جائے گا۔ سدھارمیا کون ہتے ہوتے ہیں مخالفت کرنے والے؟ کیا وہ حکومت چلا رہے ہیں؟ حکومت بی جے پی چلا رہی ہے اور طاقت ہمارے پاس ہے۔‘‘