ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بگدل یونٹ کے انتخابات، محمد کلیم احمد حکیم صدر منتخب
بیدر: یکم ڈسمبر (پریس ریلیز) محمد ذاکر صاحب جنرل سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بگدل یونٹ کی اطلاع کے مطابق ویلفیئر پارٹی، بگدل یونٹ کے مقامی انتخابات میں محمد کلیم احمد حکیم کو مقامی صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اجلاس کی راست نگرانی ایڈوکیٹ طاہر حسین ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹک نے کی۔ محمد ذاکر صاحب کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
بعد اذاں بگدل یونٹ سے وابستہ ممبران کی ایک میٹنگ بلائی، جس میں 60 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی نگرانی محمد ضمیر الدین صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بیدر ساوٴتھ اور محمد نذیر احمد سیکریٹری صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بیدر ساوٴتھ نے کی۔ اس میٹنگ میں لوکل ورکنگ کمیٹی کا باضابطہ انتخاب کیا گیا۔ جس میں وارڈ نمبر1 سے محمد یحیی، وارڈ نمبر2 سے توفیق علی، مختار احمد اور ندیم صابر، وارڈ نمبر3 سے محمد کلیم احمد، محمد یوسف علی اور محمد نجیب الدین وارڈ نمبر5 سے محمد تاج الدین اور محمد سکندر علی کا بطور لوکل ورکنگ کمیٹی ممبران کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح نومنتخب صدر نے وارڈ نمبر 1سے محمد یوسف علی، وارڈ نمبر 2 سے محمد توفیق احمد وارڈ نمبر 3 سے محمد محمود علی وارڈ نمبر4 محمد ذوالفقارعلی وارڈ نمبر 5 سے محمد مزمل کو وارڈ لیڈرس مقرر کیا۔
بعد ازاں مقامی ذمہ داران اور کمیٹی کے ممبران نے غلام مصطفی اور محمد تاج الدین کو نائب صدور منتخب کیا اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی بنائے گئے۔ جن میں میں فائنانس کے لئے محمد یحیی اورعامرخان جبکہ پارٹی کے توسیع کیلئے محمد سکندر، توفیق اور مختار احمد کو ذمہ داری دی گئی، جبکہ کلیم احمد کو سوشل سروس کے لئے لئے مقرر کیا گیا، جن کے ساتھ محمد مزمل بھی شامل رہیں گے، میڈیا کے لئے محمد نجیب الدین، ندیم صابر، نثار احمد اور انضمام محمد کو ذمہ دار بنایا گیا۔ محمد کلیم حکیم نومنتخب صدر نے تمام ذمہ داران کو پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے ویلفیئر کی سرگرمیوں کو انجام دینے متحدہ کوشش کرنے پر توجہ دلائی۔