تازہ خبریں

ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مضبوط بنائیں: اویسی

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے صبح کے وقت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اویسی نے کہا کہ وہ حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’برائے کرم باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ پُر امن حیدرآباد کے لئے ووٹ ڈالیں، حیدرآباد کی یکتا ثقافت اور شناخت اور ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ووٹ ڈالیں۔‘‘

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کےلئے ووٹنگ جاری ہے۔ ان انتخابات میں کل 1122 امیدوار ہیں اور ان امیدواروں میں سے 150 کونسلر منتخب کئے جانے ہیں۔ویسے حیدرآباد کو اسدالدین اویسی کاگڑھ تسلیم کیاجاتا ہے لیکن پچھلے انتخابات میں حکمراں ٹی آر ایس 99 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں کامیاب ہوئی تھی۔واضح رہے گزشتہ انتخابات میں اویسی کی پارٹی کو 44 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔اس مرتبہ بی جےپی کی اعلی قیادت نےان انتخابات پر بہت زیادہ توجہ دی ہے ۔ واضح رہےووٹنگ شام چھہ بجےتک ہوگی اور نتائج کااعلان 4دسمبر کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!