ہبلی: گستاخ رسول کو سزا دینے کا مطالبہ، مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر

ہبلی: 9/ اپریل(ایس ایم) اکھل بھارتی سنت پرمپرا کے صدر سوامی یتی نرسنگھانند سرسوتی کی زہر انگیزی کے خلاف آج شہر میں کئی جگہ احتجاج ہوئے۔ قصبہ پیٹھ اور اولڈ ہبلی پولیس تھانے میں مسلمان کافی تعداد میں جمع ہوئے اور گستاخِ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی۔ نرسنگھا نند سوامی نے نہ صرف اسلام مخالف متنازعہ بیان دیا ہے بلکہ پیغمبر اقدس کی شان میں گستاخی بھی کی ہے جسے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔شہر میں مسلمانوں کا اس طرح احتجاج کرنا اور ملعون گستاخ رسول کے خلاف نعرے بازی کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچی ہے۔ حکومتِ وقت کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ گستاخ رسول کی زبان پر تالے لگادیتی لیکن اب بھی وہ آزاد ہے اور پنی ملعون حرکت سے باز نہیں آرہا ہے۔

آج جہاں بعد نماز جمعہ قصبہ پیٹ اور اولڈ ہبلی پولیس تھانوں کے خلاف لوگ جمع ہوئے تھے وہیں بھاتیہ مولنواسی گڑا وکوٹ تنظیم نے تحصیلدار کے دفتر میں ایک زبردست احتجاج کیا اور گستاخ رسول سوامی یتی نرسنگھا نند سوامی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج میں بھی کئی لوگ شامل تھے۔ایم آئی ایم لیڈر ڈاکٹر وجئے گنٹرا ل نے دورانِ خطاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف متنازعہ بیانات دینے والوں کے خلاف ایک قانون بنایا جائے۔تاکہ اس طرح کے بیانات کوئی بھی شخص کسی مذہب کے خلاف نہ دے سکے۔انہوں نے صدرِ ہند کے نام ایک یادداشت روانہ کی جس میں گستاخ رسول کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!