احمد پٹیل کے انتقال سے کانگریس پارٹی ایک عظیم اثاثہ سے محروم ہوگئی: محمد افسر میاں کا تعزیتی بیان
ہمناآباد صدر بلاک کانگریس کمیٹی محمد افسر میاں کا تعزیتی بیان
ہمناآباد: 25/نومبر (ایس آر) احمد پٹیل کے انتقال سے کانگریس پارٹی ایک عظیم اثاثہ سے محروم ہو گئی ہے پارٹی میں انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔یہ بات ہمناآباد بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوے کہی،انہوں نے مزید کہا کے احمد پٹیل نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک کانگریس پارٹی کا دامن نہیں چھوڑاہروقت ثابت قدم،وفادار اور قابل بھروسہ رہے پارٹی میں انکا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے اپنی ذہانت سے کانگریس پارٹی کو قومی سطح پر مظبوط بنانے میں اہم کردار اد کیا ہے۔غم کی اس درد ناک گھڑی میں میں انکے اہل خانہ کے ساتھ برابر شریک غم ہوں۔
اللہ تعالی سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اور انکے وارثین کو انکا بہتر نعم البدل عطاکر اور صبر جمیل کی تو فیق دے۔انکے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر اقلیتی قائدین سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،ضلعی یوتھ کانگریس جنرل سیکریٹری محمد ریحان،محمد نیاز یاسرنائب صدر یوتھ کانگریس ہمناآباد،رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر،سید ظفر اسلم نے بھی احمد پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔