چٹگوپہ: مولانا محمد تصدق ندویؔ کے فرزند ابوالحسن علی کا ولیمہ مسنونہ
ہمناآباد: 25/نومبر(ایس آر) جمعیت علماء ہند بیدر کے جنرل سیکریٹری ومہتمم مدرسہ جامعہ نور لاسلام چٹگوپہ مولانا محمد تصدق ندویؔ کے فرزند عزیزم ابوالحسن علی کے ولیمہ مسنونہ کی تقریب بروزچہارشنبہ کو بعد نماز ظہر محمود گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب ولیمہ میں سید شان الحق بخاری،میر اشرف علی مالی پٹیل، مولانا توفیق قاسمی، الحاج حافظ فیاض قاسمی، مولانا شکیل فلاحی، مفتی سید واجد قاسمی، مدرس محمد رفیع ناگوری،کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے منتخب عوامی نمائندے، مذہبی سماجی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران، صحافی حضرات، کے علاوہ تاجرین نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔ امامی خاندان کے تمام احباب نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔