کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چیٹرجی نے اپنی تمام جائداد خاتون دوست کے نام کردی!
شوبھن چیٹرجی کی خاتون دوست بیساکھی نے بتایا کہ کلکتہ کے سابق میئر شوبھن نے تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی اٹارنی ان کے نام کردی ہے۔
کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی کے ذریعہ اپنی تمام جائداد کا مالکانہ حق اپنی خاتون دوست بیساکھی بنرجی کو دینے کی خبر عام ہونے ک بعد ان کی اہلیہ رتنا چٹرجی کے بھائی نے شوبھن چٹرجی کو نوٹس دیا ہے کہ وہ اگلے 7دنوں میں گول پارک میں واقع فلیٹ کو خالی کر دیں ۔
جمائی ششٹی کے موقع پر بیساکھی بنرجی نے اپنے فیس بک پروفائل پر اپنے نام کے ساتھ شوبھن کا نام بھی شامل کیا ہے۔ بیساکھی نے بتایا کہ کلکتہ کے سابق میئر شوبھن چٹرجی نے تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی اٹارنی ان کے نام کردی ہے۔ یہاں تک اس گھر کی اٹارنی بھی ان کے نام کردی ہے جس گھر میں شوبھن کی اہلیہ رتنا چٹرجی رہتی ہیں ۔
اس کے بعد ہی رتنا چٹرجی کے بھائی نے گول پارک میں واقع فلیٹ جس میں شوبھن چٹرجی اپنی خاتون دوست بیساکھی بنرجی کے ساتھ رہتے ہیں اس فلیٹ کو سات دنوں میں خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
شوبھن چٹرجی نے کہا کہ میں ایک عرصے سے اس فلیٹ میں مقیم ہوں، معاہدے کے مطابق اس فلیٹ کا کرایہ دے رہا ہوں، میں غیر قانونی طور پر کبھی بھی اس فلیٹ میں نہیں رہا۔ جس گھر میں رتنا چٹرجی رہتی ہیں وہ میرا ہے اور وہ اب بیساکھی بنرجی کے نام کیا جارہا ہے اور رجسٹرڈ ہونے کا عمل جاری ہے۔
شوبھن چٹرجی نے کہا ہے کہ رتنا کا بھائی میری زمین پر گودام بنارہا ہے اور اس کا کرایہ بھی نہیں دے رہا ہے۔
شوبھن چٹرجی کا نام اپنے فیس بک پروفائل میں شامل کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بیساکھی بنرجی نے کہا کہ شوبھن چٹرجی سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اہنے خیالات کا اظہارکرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ شوبھن چٹرجی میرے فیس بک پر انحصار کرتے ہیں اس لئے ہم نے ان کے نام کو اپنے نام کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیس بک پروفائل تصویر میں ایک ایسی تصویر لگائی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔