ضلع بیدر سے

ہمناآباد: 27/نومبر کو آستانہ بخاریہ میں زیارات آثار مبارکہ

ہمناآباد: 25/نومبر (ایس آر) ہمناآباد میں بروز جمعہ بتاریخ 27نومبربعد نماز جمعہ تا رات دس بجے تک آستانہ بخاریہ عزیزیہ منزل محلہ خواجہ غریب نواز میں پیر طریقت حضرت سیدشاہ پاشاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ کی سرپرستی میں آثارمبارکہ کی زیارات کروائی جائے گی اس مبارک مجلس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل شرکت کریں گے۔

اس مجلس میں حضور پاک ﷺ کے موئے مبارک،غلاف کعبہ،تسبیح مبارک سید الشہداء حضرت سیدنا امام حُسین رضی اللہ تعالی عنہ، پیران پیر سیدنا غوث الاعظم دستگیر کے موئے مبارک وغلاف مبارک، سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی غلاف مبارک کی زیارات ہر خاص وعام کوکروائی جائیگی۔ بعد نماز عصر فاتحہ خوانی و بعد نماز مغرب تناول تبرکات تقسیم ہونگے۔

پیر طریقت حضرت سیدشاہ پاشاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ نے اس مجلس میں تمام عاشقان رسول وعاشقان اولیاء اکرام سے شرکت کرتے ہوئے روحانی فیض حاصل کرنے کی گذارش کی ہے۔زیارات کے دوران سماجی دوری بنائے رکھنے کے علاوہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔زیارات کے دوران کسی بھی مقدس چیز کو چھونے پر سختی کے ساتھ پابندی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!