ضلع بیدر سے

بیدر میں سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ مولانا محمد خواجہ شریف چشتی ؒ کے سالانہ فاتحہ

بیدر: 23/نومبر(اے ایس ایم) شہر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ ہاشمیہ دولہن دروازہ روڈ بیدر میں جناب حافظ سید عمر ہاشمی بانی ناظم جامعہ ہاشمیہ کی صدارت میں سالانہ فاتحہ عمدۃ المحدثین اشرف العلماء حضرت مولانا محمد خواجہ شریف چشتی ؒسابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و بانی المعھدالدینی العربی و عمدۃالمحدثین ریسرچ سنٹر حیدرآباد کا انعقاد عمل میں آیا۔تقریب فاتحہ میں مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی و ناظم معھد انوارالقرآن بیدر، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر مدرس جامعہ ہاشمیہ و صدر نائب قاضی بیدر،محمد عبدالصمد منجووالا معتمد جامعہ ہذا، حافظ محمد عبدالصمد منہلی،محمد اسماعیل کمٹھانہ قائد جنتادل، محمد مجیب الرحمٰن انجینئر،حافظ محمد رفیق پٹیل، حافظ محمد معین الدین، حافظ محمد محبوب، حافظ محمد عامر، اور حافظ محمد ریحان،و دیگر نے شرکت کی۔ جامعہ ہذا میں بعد نماز فجر ختم القرآن، محفل قُل و درود سلام کا انعقاد عمل میں آیا۔

بعد نماز ظہر فاتحہ، تقسیم شیرنی عمل میں آئی۔ مولانا فیاض الدین نظامی نے دعاء فرمائی۔ بعد فاتحہ مولانا کی بے لوث خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جناب حافظ سید عمر ہاشمی بانی ناظم جامعہ ہذا نے کہا کہ حضرت مولانا خواجہ شریف چشتی ؒ جب جامعہ ہذا تشریف لائے تھے تو بغیر کسی تشہیر کے حضرت کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے حضرت کا والہانہ استقبال کیا تھا۔تما م حاضرین کے لئے پُر تکلف ضیافت برائے تبرک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!