ضلع بیدر سے

ڈاکٹریٹ کے سند حاصل کرنے پر بسواکلیان جماعت اسلامی نے پیش کی تہنیت

بسواکلیان: 23/نومبر (ایم آئی) میر اقبال علی، بسواکلیان کی اطلاع کے بموجب امسال گلبرگہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرنے والے ڈاکٹر سید اسد اللہ مجاپد ہمناآبادی نے تحقیقی مقالہ اردو شاعری کا فکر و فنی جائیزہ کی تکمیل کرلی اور ڈاکٹر محمد مدثر ولد محمد اکرام الدین چابکسوار نے تحقیقی مقالہ: رفیق جعفر: شخصیت اور جہات کی تکمیل کرنے پر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند-بسوا کلیان کی جانب سے تمام وابستگان جماعت کے درمیان تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جناب کلیم عابد منصوری، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسوا کلیان نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں احباب سے گزراش کی کہ بسواکلیان میں ادبی خدمات کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر سند یافتگان نے بھی جماعت اسلامی بسواکلیان کا بصمیم قلب اظہار تشکر کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی گونا گوں سرگرمیوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!