ترکی نے شامی سکیورٹی فورسز کے فوجی ٹھکانے پر کیا فضائی حملہ
دمشق: 8 اکتوبر- ترکی نے شام کے صوبہ الحسکہ میں سکیورٹی فورسز کی عرب كرد اکائی کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق ’’ترکی کے جنگی طیاروں نے الملكيہ شہر میں واقع كرد سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا ‘‘۔
كرد سکیورٹی فورسز نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ امریکہ نے شمالی شام میں ترکی سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز کو واپس بلا لیا ہے جو کرد حامیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
اس کے علاوہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی فورس کو شمالی شام سے واپس لے جا رہاہے جہاں ترکی نے كرد سکیورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کی منصوبہ بندی کی ہے ۔