ضلع بیدر سے

ڈاکٹر قمر الزماں: حلقہ اسمبلی بسواکلیان سے جنتادل ایس اُمیدوار کے دعوے دار!

بسواکلیان: 10/نومبر (کے ایس) خدمتِ خلق اسلام کا ایک رُکن ہے،اور عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے، حلقہ بسواکلیان کے رکن اسمبلی کے دعوے دار جناب ڈاکٹر قمر الزماں صاحب ممتاز ماہر تعلیم نے حلقہ بسواکلیان میں مختلف موضعات کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے عوام کو بسواکلیان حلقہ سے اپنی تائید کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ۔جناب ڈاکٹر قمر الزماں گلبرگہ کے معیا ناز شخصیتوں میں مانے جاتے ہیں۔ آپ کے زیرِ اثر گُلبرگہ میں مختلف تعلیمی ادارے اور انسٹیٹیوٹ،اور میڈیکل کی تعلیم دینے کے ادارے قائم کئے گئے۔ اور خدمتِ خلق انکا بہترین شیوہ ہے۔ اس لئے وہ بسواکلیان میں یہاں کے عوام کے خواہش کے مطابق حلقہ اسمبلی بسواکلیان سے جنتادل کے اُمیدوار کی حیثیت سے دعوے دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بلا امتیاز مذہب و ملت عوام کی خدمت انجام دینے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔یاد ہوگا کہ حالیہ ڈھائی سالہ دور میں انجہانی بی نارائن راؤ کی اچانک وفات کے بعد بسواکلیان میں بہت بڑا خلہ پڑ گیا،اور اسکو کیسے پُر کرنا عوام کے ذہنوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔کیونکہ بسواکلیان میں بی نارائن راؤ نے آزادی کے بعد سے جو کام انجام نہیں دئے گئے وہ کام انہوں نے ڈھائی سال میں انجام دئیے ہیں۔ایک مختصر عرصہ کے بعد عوام کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے بی نارائن راؤ کا متعارف ہوا تھا۔اور کئی کام جو انکو کرنے کا ارادہ رکھتے تھے وہ سب ادھورے خواب کی طرح رہہ گئے۔

اب اس خواب کو پُر کرنے کے لئے جناب ڈاکٹر قمر الزماں نے انجام دینے کی ٹھان لی ہے جو بلا امتیاز مذہب و ملت انجام دینے کی خواہش ہوتی ہے۔اور بسواکلیا ن کے سیکولر ذہین رکھنے والے ہندو و مسلمان آپکو حلقہ بسواکلیان کے اُمیدوار کی حیثیت سے قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جناب قمر الزماں کا بہترین ریکارڈ قائم ہے۔ اس لئے حلقہ بسواکلیان کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ وہ اس بار حلقہ بسواکلیان میں اپنے قدم جمائیں۔ اور عوام کی خدمت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!