ایم آئی ایم بنگال اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی، 27 مارچ کو کریں گے اویسی سیٹوں کا اعلان
حیدرآباد: اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بنگال اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجلس مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی اور جہاں تک ان سیٹوں کی تعداد کا سوال ہے جہاں سے پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی، میں اس کا اعلان 27 مارچ کو ساگر ڈیہی میں منعقدہ جلسہ عام سے کروں گا۔‘‘