ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں ‘ایک شام، اقبال کے نام’ کا کامیاب انعقاد

بسواکلیان: 10/نومبر (کے ایس) شاعرِ مشرق محمد اقبال کا مقام ادبی،اسلامی اقدار پر مبنی ہے اور انکی شاعری سے دنیا ئےانسانیت کو اصلاحی انداز سے متعارف کروائے ہیں، جو اسلام کے عین مطابق ہے۔ اس سلسلے میں بسوا کلیان میں عالمی یوم اردو یعنی9/نومبر کے موقع پرادبی محفل کی جانب سے ایک شام”اقبال“ کے نام منعقد کی گئی بمقام مدینہ پبلک اسکول بسواکلیان جسمیں علامہ اقبال کے منتخب کلام کومقامی شعرا اور مہمانِ خصوصی ممتاز ماہرِ تعلیم وطیب متوقع جنتادل ایس اُمیدوار بسواکلیان حلقہ جناب قمر الزماء نے بھی شرکت کی۔

جناب مقیم الدین باگ صاحب،جناب نوازالدین صاحب لکچرر،جناب علاالدین صاحب،جناب ذولفقار احمد صاحب چابکسوار، جناب سمیع الدین بھوسگے،خواجہ معین الدین چابکسوار (کلیف)، جناب منہاج الدین بھولے، جناب قدّوس صاحب،جناب ذاکراحمد صاحب سونڈکے، جناب ریاض پٹیل، جناب امام الدین صاحب، سید تمیز الدین صاحب، سید عمر علی فیصل صاحب،حا فظ میر فرخندہ علی صاحب، جناب عابد کلیم منصوری، امیرِ مقامی اور دیگر اصحاب شعر و سخن موجود تھے۔پروگرام کی نظامت برادر بلال احمد نے انجام دی۔ادبی محفل ادارہ ادب و آئیٹا بسواکلیان کی صدارت جناب محمد خیرالمبین صاحب نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!