محمد مقبول لشکری ضلع بیدر بی جے پی کے خازن نامزد
بیدر: 10/نومبر (ایس ایم ایس) جناب محمد صلاح الدین صدر ضلع بیدر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے بی جے پی کے قدیم قائد جناب محمد مقبول لشکری کی بی جے پی میں 10سال کے زائد عرصہ سے انجام دی جانے والی بے لوث خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع بیدر بی جے پی کا خازن نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ اور نو نامزد خازن سے اُمید وابستہ کیا ہے کہ جنا ب محمد مقبول لشکری بحیثیت خازن بی جے پی کو ضلع بھر میں مزید مستحکم و مضبوط بنانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے۔جناب محمد رؤف الدین کچہری والے قائد بی جے پی، سنتوش سنگھ ضلع نائب صدر،محمد جمیل،محمد توفیق و دیگر قائدین نے خازن بنائے جانے پر جناب مقبول لشکری کو مبارک باد پیش کی ہے۔