مدے بہال میں یومِ اقبال
مدے بہال: 10/نومبر (این ایم) ایم ڈی باگوان کلینگ مدے بہال میں یوم اقبال منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت کلام پاک حافظ اللہ بخش قاضی حمد ڈیم چودھری نے پیش کیا اور نعت شریف عمر فاروق نے پڑھی اور باقاعدہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ افتتاحی کلمات اور نظامت نورالمبین نداف نے انجام دیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالرحیم پروفیسر ایم جی وی سی کالج مدےبہال نے علامہ اقبال کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی پھر ڈی ایم چودھری نے علامہ اقبال کے کلام میں انسانی دوستی کے تصورات پر بات کی اور حافظ حسین عمری پروفیسر انجم نسواں کالج مدےبہال نے علامہ اقبال کے کلام میں مسلمانوں کے فرائض پر روشنی ڈالی اور آخر میں صدارتی کلمات جناب ایم ڈی زرتارگر صاحب ناظم حلقۂ کارکنان جماعت اسلامی مدےبہال نے انجام دیا۔