بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد، وطنی شعراء نے کنڑی زبان میں پیش کیا اپنا کلام

بیدر: 25/اکٹوبر(پی آر) ادارہٴ ادب اسلامی ہند، بیدر اور جماعت اسلامی ہند، بیدر کے اشتراک سے ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد 24/اکٹوبر کو بیدر کے نظام فنکشن ہال میں عمل میں آیا۔ جسکی صدارت سید عبدالستار انجینئر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے فرمائی۔

مشاعرے کا آغاز محمد رفیق احمد رکنِ جماعت کے درس قرآن سے ہوا۔ محمد ظفراللہ خان رکنِ جماعت نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ محمد مقصود علی مدرس و رکنِ جماعت نے انتہائی پُر سوز آواز میں حمدیہ اشعار اور نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ بعد اذاں شعراء کرام کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی۔

منورعلی شاہد کے کلام سے مشاعرے کا آغاز ہوا، شری ایس ایم جنواڑکر، حامد سلیم حامد، قاضی ادریس علی سحر(دیگلور)، ڈاکٹر رگھو شنکھ بھاتمرہ، شریمتی کستوری پٹ پلی، انجینئر سید قاسم ساجد(دیگلور) ڈاکٹر سنجیو کمار اتوال، ڈاکٹر ناگ شٹی پاٹل گادگی، پروفیسر دیویندر کمل اور سید جمیل احمد ہاشمی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر نے اپنا کلام پیش کیا۔ جس کو بے حد سراہا گیا۔ شری وشواناتھ (مکتا) ہندی شاعر جو اپنی نجی مصروفیات کے سبب مشاعرہ میں حاضر نہ ہوسکے اُن کا کلام دلپذیر انداز میں محمد رفیق احمد نے سنایا۔

شاہ اسلم پاشاہ قادری معتمد ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر نے نظامت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دیں۔ سید عبدالستار امیر مقامی کے صدارتی خطاب اور سید جمیل احمد ہاشمی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر میں اظہار تشکر پر یہ پُر نور محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!