چرم قربانی کے لئے جماعت اسلامی ہند بیدر کی اپیل
بیدر: 10/اگسٹ(وائی آر) جماعت اسلامی ہند بیدر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی چرم ہائے قربانی کے حصول کے لئے شہر بیدر کے مختلف مقامات جیسے پتال نگری، تعلیم صدیق شاہ، تلاؤڈی، ملتانی کالونی، مخدوم جی کالونی، پنسال تعلیم، راؤ تعلیم، نئی کمان، شمسیہ کالونی، فیض پورہ، پکھال واڑہ،، میلور، املاپور، حمیلہ پور، اور گادگی پرذیلی مراکز بنائے گئے ہیں۔
جبکہ مسجد تعلیم نورخاں،نزد منگل پیٹھ بیدر کے اندرون حصہ میں چرم قربانی کی وصولی کا مرکزی سنٹر رہے گا۔ چرم قربانی کے فروخت کے بعد جورقم حاصل ہوتی ہے وہ رقم جماعت اسلامی ہند کے شعبہ ئ خدمت ِ خلق کے تحت بے سہاروں کووظائف، مریضوں کی طبی امداد،غریب طلبہ کی تعلیمی امداد، سلائی سنٹرس، معاشی مدد وغیرہ میں خرچ کی جاتی ہے۔
مولانا اشرف علی تھانویؒ نے اپنی کتاب ”بہشتی زیور“ کے صفحہ 162-163پر لکھا ہے کہ قربانی کے جانور کے کھال کی قیمت مسجد کی مرمت یا اور کسی نیک کام میں لگانا درست نہیں اسی طرح قربانی کے کھال کی قیمت کسی اجرت میں دینا جائز نہیں بلکہ اس کاخیرات کرناضروری ہے۔
مذکورہ کام میں مدد کے خواہشمند قربانی کے چرم جماعت اسلامی ہند بیدر کودینے کی اپیل کی گئی ہے۔ زائد معلومات کے لئے 9448227388, 9964895555,9341785466 پررابطہ کرسکتے ہیں۔