سیٹیلائٹ کو زمین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، تو EVM ہیک کیوں نہیں ہو سکتی: کانگریس ترجمان
ووٹ شمار کے درمیان کانگریس کے قومی ترجمان ڈاکٹر اُدیت راج نے ٹویٹ کر کے ای وی ایم میں گڑبڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ای وی ایم کو ہیک کیا جا سکتا ہے
نئی دہلی/ پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹوں گنتی جاری ہے اور اب تک کے رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے کی اقتدار میں واپسی ہو سکتی ہے۔ رجحانات میں جے ڈی یو 120 اور مہاگٹھ بندھن کو 110 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے۔
ووٹ شمار کے درمیان کانگریس کے قومی ترجمان ڈاکٹر اُدیت راج نے ٹویٹ کر کے ای وی ایم میں گڑبڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ای وی ایم کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔‘ کانگریس کے رہنما نے دوپہرر 12 بجے کے بعد ٹویٹ کیا، ’’جب مریخ اور چاند کی جانب جانے والے سیٹیلائٹ کی سمت کو زمین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تو ای وی ایم کو ہیک کیوں نہیں کیا جا سکتا؟”
ڈاکٹر ادیت راج نے ای وی ایم کے بارے میں ایک اور ٹویٹ کیا۔ کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ میں بھی ای وی ایم سے انتخابات ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کبھی بھی صدارتی انتخاب نہیں ہارتے۔ انہوں نے لکھا، ’’امریکہ میں اگر ای وی ایم سے انتخابات ہوتے تو کیا ٹرمپ ہار سکتے تھے؟’’
خیال رہے کہ انتخابات میں بیشتر ایکزٹ پولز میں آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن کو کامیابی حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ لیکن جس طرح کے نتائج منظر عام پر آ رہے ہیں انہوں نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔