انتقال پُرملال

بیدر: محمد اقبال احمد خان قطب کاانتقال پُر ملال، دعائے مغفرت کی اپیل

بیدر: 10/نومبر (اے ایس ایم) تعلیم صدیق شاہ ؒ بیدر کی معروف شخصیت جناب الحاج محمد اقبال احمد خان قطب ولد محمد عمر دراز خان صاحب مرحوم سابق رکن بلدیہ و صدر انتظامی کمیٹی مسجد حضرت تعلیم صدیق شاہ بیدر کا 9نومبر صبح کی اولین ساعتوں میں معمولی سی علالت کے باعث بعمر 74سال انتقال پُر ملال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد صوفیہ محلہ درگاہ پورہ بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ بیدر میں عمل میں آئی۔ انتقال کی اطلاع جیسے ہی مختلف واٹس ایپ گروپس میں پہنچی مرحوم کے چاہنے والے مکان پہو نچکر آخری دیدار کرتے ہوئے غمزدہ افراد خاندان کو پُرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ پسماندگان میں ایک دختر، دو فرزندان محمد شعیب احمد خان، محمد زوہیب احمد خان شامل ہیں نے تمام دوست احباب سے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!