پاکستان- اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے: ہندوستان
نئی دہلی: 8 اگست- حکومت نے پاکستان کی طرف سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں یکطرفہ قدم اٹھائے جانے سے متعلق رپورٹوں پر جمعرات کو کہا کہ یہ افسوسناک پہلو ہے اور پڑوسی ملک کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ایسی رپورٹ آئیں ہیں کہ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں کچھ یکطرفہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سفارتی تعلقات میں کمی کی بات بھی شامل ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ’’پاکستان کی جانب سے بدھ کو کیا گیااعلان افسوسناک ہے اور حکومت ہند اس پر ان سے جائزہ لینے کی درخواست کرتی ہے تاکہ سفارتی بات چیت کے لئے یہ چینل برقراررہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی درجے سے متعلق آرٹیکل 370 کے بارے میں حال میں اٹھایا گیا قدم مکمل طور ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔