ریاستوں سےکرناٹک

بنگلورو: کرناٹک اردو اکادمی کا حج بھون میں یومِ اردو، رجسٹرار، اکادمی عائشہ فردوس کا خطاب

بنگلورو: 10/نومبر (ایس آئی) کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام 9 نومبر 2020 سہ پہر کرناٹک اردو اکادمی، حج بھون، بنگلور میں ”یومِ اردو“ کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عائشہ فردوس، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی نے فرمائی اور مہمانِ خصوصی جناب عباس شریف، او یس ڈی رہے۔ پروگرام کا آغاز جناب اسلم پاشاہ صاحب، اکاونٹنٹ، کرناٹک اسٹیٹ وقف کونسل کی تلاوتِ آیاتِ ربانی سے ہوئی اور نعت کا نظرانہ سید عرفان اللہ قادری، گرافکس ڈیزانر، کرناٹک اردو اکادمی نے پیش کیا۔ تمام شریکِ پروگرام کا استقبال محترمہ محمودہ بیگم،ڈی ٹی پی آپریٹر نے کیا۔ محترمہ عائشہ فردوس نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ ”ہمیں دوسروں سے شکوہ کرنے کی بجائے خود اردو کے فروغ کی ذمہ داری لینی ہوگی۔ اگر ہم گھروں میں اردو زبان کو فروغ دیں تو یقینا ہماری نسل میں ادب و تمیز آجائے گی۔“ مہمانِ خاص جناب عباس شریف نے فرمایا ”ہمیں اردو اخبارات و کتابیں مفت میں حاصل کرنے کی بجائے خرید کر پڑھنے کی عادت ڈالنی چائیے“۔ سید عرفان اللہ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!